تازہ تر ین

عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا

  کراچی: نامور پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر کے سب کو انفالو کردیا۔

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر خاصے متحرک تھے اور وہ اپنی تصاویر و ویڈیوز یہاں شیئر کرتے تھے تاہم اب اچانک انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تمام مواد ڈیلیٹ کردیا۔

اسی کے ساتھ انہوں نے سب کو سوشل میڈیا ایپ سے انفالو بھی کردیا ہے جس کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس حوالے سے ایک بار پھر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv