تازہ تر ین

نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کا کل ہنگامی اجلاس طلب

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کا کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ن لیگ پنجاب کا کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف چین میں موجود ہیں، اجلاس میں ن لیگ پنجاب کے تنظیمی امور اور نواز شریف کی صدارت کے معاملات زیر غور لائے جائیں گے۔

نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پارٹی معاملات میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ممکنہ توسیع بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

آٹھ فروری انتخابات میں ’ووٹ ڈلے کسی اور کے نکلے کسی اور کے‘، رانا ثنا کا اعتراف؟

ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف نے رانا ثناء اللہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کیا جائے۔

نواز شریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کے لیے روانہ

ن لیگ کے قائد نوازشریف نے پنجاب میں تنظیمی عہدوں اور حکومتی عہدوں کی رپورٹ بھی لینے کی ہدایت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv