تازہ تر ین

قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ یہ ایوان خواتین کے خلاف استعمال کئے جانے والے نازیبا جملوں اور لب و لہجے کا نوٹس لے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان یقینی بنائے کہ خواتین کے خلاف بیانات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خواتین ارکان اور سیاسی کارکنان کا تحفظ ہو، خواتین کے خلاف اس رویے سے ان کی سیاست میں جگہ کم ہورہی ہے۔

منظور کی گئی قرارداد میں خواتین سیاستدان کے خاندانوں کو ذہنی اور جذباتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایوان اس ضمن میں تمام اراکین کو پابند کرے اور خلاف ورزی پر کارروائی کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv