تازہ تر ین

معروف ٹک ٹاکر کی موت کی وجہ سامنے آگئی

نیو یارک کی 29 سالہ انفلوئنسر ایوا ایوانز نے کی موت کا سبب سامنے آگیا۔ اس نے خود کشی کی تھی۔ ہفتے کو ٹک ٹاک اسٹار نیو یارک سٹی میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی۔ اُس کے ایک دوست کے پاس اپارٹمنٹ کی چابی تھی۔ اس نے ایوا کی موت کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی۔

ایوان کے دوست نے 23 اپریل کو پولیس سے گفتگو میں کہا کہ اُسے یا کسی اور دوست کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ ایوان کو ذہنی صحت کے حوالے سے مسائل درپیش تھے۔ 21 اپریل کو ایوا کی بہن لیلا نے انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ ایوا کی موت واقع ہوچکی ہے۔ ایوا کی بہن نے موت کی خبر کے ساتھ ایوا کی ایسی تصور بھی اپ لوڈ کی جس میں وہ ایک رنگ برنگے لباس میں زندگی سے بھرپور مسکراہٹ کے ساتھ جلوہ گر تھی۔

ایوان کی بہن نے اس کے تمام فالوئرز سے استدعا کی تھی کہ اُس کی موت کی خبر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔ پورے خاندان کو ایوا کی موت پر شدید رنج و غم نے گھیر رکھا ہے۔ لیلا نے لکھا تھا کہ بہت سوں کو یقین ہی نہیں آئے گا کہ ایوا اب نہیں رہی۔

پاکستانی ٹک ٹاکر میاں بیوی کی نجی ویڈیوز لیک

ایوا کے فالوئرز کے لیے 23 اپریل کو لوئر مینہیٹن میں ’اے سیلیبریشن آف ایوا‘ کا اہتمام کیا گیا۔

ایوان کے فالوئرز نے اپنے تبصروں میں اسے خراجِ عقیدت پیش کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ ایوا زندگی سے بھرپور وجود کا نام تھا۔ اس حوالے سے اس کے چاہنے والوں نے بہت کچھ کہا ہے۔ ایوا کی بہن نے تمام فالوئرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایوا کے بغیر یہ دنیا بہت مختلف ہوگی۔

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک، بہن پر الزام

ٹک ٹاک اسٹار کی حیثیت سے ایوا نے بہت تیزی سے لاکھوں افراد کو اپنا دیوانہ بنایا تھا۔ وہ دن رات نئے آئیڈیاز کی تلاش میں رہتی تھی۔

ٹک ٹاک اسٹار ٹیفی پیسوآ نے لکھا کہ میں دل کی گہرائیوں سے اُن تمام لوگوں کو ڈھارس بندھاتی ہیں جو ایوا کو چاہتے تھے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv