بالی وڈ کی معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اداکاری سے قبل کی جانے والی ملازمت کا بتا کر مداحوں کو حیران کردیا۔
اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے قبل اپنی والدہ کے نرسری اسکول میں بطور ٹیچر کام کرچکی ہیں۔
کیارا ایڈوانی کے مطابق پری نرسری اسکول میں کام کرنے کے دوران اُن کی ذمہ داریوں میں چھوٹے بچوں کو نظمیں وغیرہ پڑھانا ، ان کی ضروریات کا خیال رکھنا اور اُن کے ڈائپر تبدیل کرنا شامل تھا۔کیارا ایڈوانی نے بتایا کہ اُنہیں فلم ’کبیر‘ میں حاملہ لڑکی بننے میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا کیوں کہ انہیں اس حوالے سے پہلے ہی کافی تجربہ حاصل ہوچکا تھا۔
یاد رہے کہ کیارا ایڈوانی اب اپنی جاندار اداکاری اور خوبصورتی کی بنیاد پر فلم انڈسٹری میں خاطر خواہ پہچان بنا چکی ہیں۔
کیارا ایڈوانی کی فیملی کا تعلق فلم انڈسٹری سے نہیں تھا ، وہ اپنی فیملی میں پہلی ایسی لڑکی ہیں جنہوں نے اداکاری کا شعبہ اپنایا ہے۔
واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی جلد ہی تیلگو فلم انڈسٹری میں بھی ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔