تازہ تر ین

کولمبو: لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی۔

لیجنڈز کرکٹ لیگ میں انگلینڈ،آسٹریلیا، بھارت، پاکستان،نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے ٹیموں نے شرکت کی تھی،مقابلے رواں سال 8سے19مارچ تک پالے کیلی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوئے،سری لنکن بورڈ کا اس ایونٹ میں عمل دخل نہیں تھا مگر وینیوز فراہم کیے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹر نیل بروم اور سری لنکن اپل تھارنگا نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیم منیجر پونی پٹیل نے خراب کارکردگی دکھانے اور میچ فکسنگ کیلیے ان کو رقم کی پیشکش کی تھی،نیل بروم پنجاب رائلز اور اپل تھارنگا کینڈی سیمپ آرمی ٹیم کی نمائندگی کررہے تھے، ان الزامات پر تحقیقات کا فوری طور پر آغاز کردیا گیا تھا۔
اٹارنی جنرل نے کولمبو ہائیکورٹ میں بتایا کہ ملوث آفیشلز کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے، عدالت نے یونی پٹیل کے سری لنکا سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی، ایک اور ٹیم کے منیجر پی آکاش بھی شکوک کی زد میں ہیں،ان کو بھی تحقیقات مکمل ہونے تک ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ لیجنڈز کرکٹ لیگ میں سابق اسٹارز کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی،اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا اس نجی ایونٹ کا مقصد فکسنگ سے بھاری کمانا تو نہیں تھا،اگرالزامات درست ثابت ہوگئے تو لیگ کا مستقبل بھی دائو پر لگ جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv