تازہ تر ین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری

  کراچی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا، صدر نے مزار قائد پر حاضری دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایرانی صدر ایئرپورٹ پہنچے جہاں استقبال کرنے والوں میں  آصفہ بھٹو، صوبائی وزراء عذرا پیچوہو، شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ ، سعید غنی ، سردار شاھ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ایرانی صدر وہاں سے گورنر ہاؤس پہنچے۔

irani president in karachi 4

irani president in karachi 3

گورنر ہاؤس سے ایرانی صدر مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔

irani president in karachi 2

بعد ازاں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں اُن کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری اور صوبائی وزرا؍، شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو نے استقبال کیا۔

ایرانی صدر کی گورنر سندھ سے ملاقات

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی صدر اور گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلہ بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ ابراہیم رئیسی نے سندھ میں بہترین مہمان نوازی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایرانی صدر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کو اعزازی ڈگری دینے پر جامعہ کراچی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ ڈگری دینا کراچی یونیورسٹی کے لیے ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں، میری کوشش اور خواہش یہ ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان ایک مثالی تعلق ہو، ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہوں، میں ایران کے کئی صوبوں کا دورہ کرکے وہاں کے تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات بھی کرچکا ہوں اور ایرانی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ایرانی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے منصوبوں میں شمولیت اختیار کریں، ایرانی سفیر اور قونصل جنرل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv