تازہ تر ین

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

 کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے دن بڑی کمی ریکارڈ ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت اچانک 72ڈالر کی بڑی کمی کے ساتھ 2309ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج مسلسل دوسرے دن (منگل کے روز) 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7800روپے کی بڑی کمی سے 240900روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6687روپے کی کمی سے 206533 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 100روپے کی کمی سے 2650روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 75.74 روپے کی کمی سے 2371.94 روپے کی سطح پر آگئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv