تازہ تر ین

یاسرحسین کیسے اپنی بیوی کے سپراسٹارڈم سے نمٹتے ہیں

یاسر حسین اور اقرا عزیز ایک سپر اسٹار جوڑی ہیں۔ دونوں فنکارانڈسٹری میں طوفان برپا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

یاسر صرف ان پروجیکٹس میں کام کرتے ہیں، جو انہیں پسند ہیں، جبکہ اقرا اس وقت ملک کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں۔

چونکہ گزشتہ چند سالوں میں مشہور سیلیبریٹز کی شادیاں مشکل سے نبھی ہیں ، لہذا بہت سے لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ یاسر اور اقرا نے کس طرح ایک خوشگوار گھر برقرار رکھا ہوا ہے۔ یاسر نے اس سلسلے میں عفت عمر کے شو پر کچھ واضح جوابات دیئے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی سپر اسٹار بیوی کے اسٹارڈم سے کیسے نمٹتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اقرا کی کامیابیوں پر فخر ہے اور وہ ان کی قریب ترین ساتھی ہیں۔

یاسر حسین ہمیشہ اقراء کے کام کی تعریف کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ یہ ”میری بیوی“ ہے، جسے یہ ساری شہرت اور پیار مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھیٹر اداکار ہونے کی وجہ سے انہیں عاجز رہنے میں بھی مدد ملی ہے۔ وہ حسد کو خود پر غالب نہیں آنے دیتے ہیں اور اپنی حدود میں خوش رہتے ہیں۔

یاسر حسین نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں اپنا اپارٹمنٹ اقرا ء کو دے دیا۔ جب ایک دوست نے یاسر سے پوچھا کہ اگراقراء آپ کو چھوڑ دے تو کیا ہوگا۔ یاسر نے اسے بتایا کہ اگر ان کی بیوی نے انہیں چھوڑ دیا، تو یہ ان کے لیے کسی اپارٹمنٹ کو کھونے سے بھی بڑا المیہ ہوگا۔

انہوں نے ایک اداکارہ کے طور پر اقرا کی انفرادیت کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اقرا امیر لڑکی اور غریب لڑکی دونوں کردار آسانی سے ادا کر سکتی ہے۔ یہ انڈسٹری میں ہر کسی کے لئے آسان نہیں ہے اور اس وجہ سے اسے اپنی فیلڈ میں زیادہ کامیاب ہونے میں مدد ملتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv