اسرائیل کے انٹیلی جنس چیف نے 7 اکتوبر کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر استعفیٰ دے دیا۔
اسرائیلی حکومت نے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اہارون ہالیوا کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔
وہ حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر سبکدوش ہونے والے پہلے اعلیٰ عہدے دار ہیں جس کے بعد فوج سے مزید افسران کے استعفوں کی توقع کی جارہی ہے۔
اہارون ہالیوا اپنے قائم مقام کا تقرر کرنے کے بعد اسرائیلی ڈیفنس فورس میں 38 سال خدمات انجام دیکر سبکدوش ہوجائیں گے۔
اہارون ہالیوا نے فوج کی طرف سے جاری کیے گئے استعفیٰ کے خط میں لکھا کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اچانک حملہ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ میرے زیر کمان انٹیلی جنس ڈویژن نے اُس کام کو پورا نہیں کیا جو ہمیں سونپا گیا تھا، میں تب سے اس سیاہ دن کو یاد رکھتا ہوں اور ہمیشہ اس خوفناک درد کو محسوس کروں گا۔