تازہ تر ین

پولیس فوری لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرے: عظمیٰ بخاری

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔

اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے نارووال میں تحریک انصاف کے غنڈوں کے تشدد سے لیگی کارکن کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے حسب روایت اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے یہ باولے ہوگئے ہیں، پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے، ابھی پولنگ شروع ہوئے چند گھنٹے ہوئے ہیں فتنہ پارٹی نے رونا دھونا پہلے شروع کر دیا۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کو بار بار جیت کا چسکا لگا تھا کیونکہ یہ ہمیشہ دھاندلی سے جیتے تھے، اب ان کو دھاندلی کے لئے سہولت کاری میسر نہیں اس لئے غنڈہ گردی اور قتل و غارت گری پر اتر آئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv