تازہ تر ین

امریکا میں ڈانس پارٹی پر فائرنگ؛ 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں ایک ڈانس پارٹی پر فائرنگ میں 2 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر میمفس میں جس تقریب پر فائرنگ کی گئی وہاں 300 کے قریب افراد موجود تھے۔ تقریب میں افراتفری مچ گئی اور شرکا خوف زدہ ہوکر ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ قاتل اور مقتولین کے درمیان بھی کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے۔

اس اندھے کیس کی تفتیش میں اب تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

امریکا میں اسلحہ کی فراوانی اور گینگ وار کے باعث ایسے واقعات عام ہیں۔ عوام نے متعدد بار حکومت سے اسلحہ کی خرید و فروخت کے قوانین کو سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv