تازہ تر ین

اسرائیل نے ایران حملے سے متعلق امریکا کو پیشگی اطلاع دی تھی، ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

روم: امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں۔

اٹلی میں جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کے ایران پرحملے سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ واشنگٹن کو حملوں کے بارے میں پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے سے متعلق تبصرے سے گریز کیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں جاری خطرناک جنگی کارروائیوں کو روکنے کی اشد ضرورت ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv