راولپنڈی: راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل کردیا گیا، کمرہ عدالت میں تین شیشے اور لکڑی کی دیواروں کی اونچائی 9 فٹ کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت کی جانب سے میڈیا باکس میں کوریج کے لیے نئے ایس او پیز کا حکم نامہ چسپاں کر دیا گیا، میڈیا باکس میں کیمرہ بھی نصب کر دیا گیا۔
ایس او پیز کے مطابق میڈیا بانی پی ٹی آئی اور وکلا سے کمرہ عدالت میں سوال نہیں کر سکے گا اور سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا۔
ایس او پیز کے مطابق سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان پر دوبارہ جیل داخلے پر پابندی ہوگی۔