سان ڈیاگو: انڈین نژاد کینیڈین گلوکار امرت پال سنگھ ڈھلون کو کوچیلا کنسرٹ کے دوران اپنا گٹار توڑنا مہنگا پڑ گیا ہے۔
اے پی ڈھلون کو دنیائے موسیقی کے بڑے ایونٹ کوچیلا میں پرفارم کرنے کا موقع ملا جس میں میں انہوں نے شائقین کو زبردست محظوظ کیا۔
پرفارمنس کے آخر میں گلوکار اپنے جذبات پر قابو نہ کرسکے اور انہوں نے اپنا گٹار اسٹیج پر ہی توڑ دیا اور اس کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر ڈال دی۔
گلوکار کے مداحوں کو یہ پسند نہیں آیا اور دنیا بھر سے لوگ گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
بعض صارفین نے اسے میوزک کی توہین قرار دیا جبکہ بعض نے کہا کہ اس عمل سے گلوکار کا تکبر سامنے آتا ہے۔