پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران موسم کی خرابی کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں ابتدائی تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو شیڈول ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو دن کے وقت بارش کا 40 جبکہ رات کے اوقات میں 70 فیصد بارش کا امکان ہے، اسی طرح 20 اپریل کو 52 فیصد اور 21 اپریل کو محض 13 فیصد بارش کا امکان ہے۔