کراچی: سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کی زائد بلنگ کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر توانائی سید ناصرحسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ توانائی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حیسکو، سیپکو اور کے الیکڑک کی جانب سے صارفین کو زائد بل بھیجنے پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے کو عوام کی خون پسینے کی کمائی اس طرح لوٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔ زائد بلنگ کی ذریعے وصول کی گئی رقوم کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری صارفین سے ڈیجیٹل میٹر کے حوالے سے رقوم وصول کی گئیں۔ صارفین کے لیے فوری طور پر میٹر لگانے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔