تازہ تر ین

آپ اپنی ماں بہن کو بھی مکھی کہتے ہیں؟ فضا علی کا عدنان صدیقی سے سوال

پاکستانی ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی نے مکھیوں اور خواتین کا موازنہ کرنے پر سینیئر اداکار عدنان صدیقی کو کھری کھری سُنا دی۔
فضا علی نے اپنے شو کے دوران کہا کہ ماہِ رمضان میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے مکھیوں اور خواتین کو ایک جیسا قرار دیا تھا، اُن کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل بھی ہوا تھا جس پر اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن ہماری انڈسٹری کے نامور فنکار خاموش رہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے عدنان صدیقی کی یہ مثال بہت زیادہ بُری بھی لگی اور مجھے ان پر بےحد غصہ بھی آیا کہ وہ اتنی مشہور شخصیت ہوتے ہوئے ایسی گھٹیا بات کیسے کرسکتے ہیں۔فضا علی نے کہا کہ میں بھی ایک عورت ہوں اور مجھے بھی عدنان صدیقی کی بات سُن کر بہت تکلیف ہوئی ہے، میں عدنان صدیقی سے یہ سوال کرنا چاہتی ہوں کہ کیا آپ اپنی ماں، بہن اور بیٹی کو بھی مکھی کی نظر سے دیکھتے ہیں؟اُنہوں نے عدنان صدیقی سے پوچھا کہ اگر کوئی مرد آپ کی بہن یا بیٹی کے بارے میں کہے کہ اس کے پیچھے نہیں بھاگو، یہ خود ہی مکھی کی طرح ہمارے پاس واپس آئے گی تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا؟
فضا علی نے کہا کہ عدنان صدیقی صاحب! آپ نے پاکستان سمیت پوری دُنیا کی خواتین کو مایوس اور دُکھی کیا ہے، ہر ایک عورت کو آپ پر شدید غصہ ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ جتنا جلدی ہوسکے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے تمام خواتین سے معافی مانگ لیں، اس طرح آپ کا انڈسٹری میں کیا گیا اب تک کا کام سربُلند بھی رہے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv