تازہ تر ین

بونیر میں گزشتہ روز شہید پاک فوج کے جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں 13 اپریل 2024 (ہفتہ) کو دہشتگردوں کے خلاف کیے جانے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے راولپنڈی کے رہائشی 35 سالہ لانس حولدار مدثر محمود، اور پونچھ آزاد کشمیر کے رہائشی 27 سالہ لانس نائیک حسیب جاوید آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہید کے رشتے داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv