تازہ تر ین

لاہور؛ بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کے قتل کے ملزم کی ٹارگٹ کلنگ

 لاہور: اسلام پورہ گنگا اسٹریٹ میں بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث ملزم کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عامر کے گھر میں گھس کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ عامر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے۔

اہل خانہ کے مطابق مقتول عامر عرف تانبا کو پہلے سے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش شروع کردی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ عامر بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملہ میں ملوث تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو پاکستان میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید تھا جہاں مئی 2013ء میں اس کے دو ساتھی قیدیوں نے اس پر حملہ کرکے اسے قتل کردیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv