تازہ تر ین

میں صدر ہوتا تو ایران کی اسرائیل پر حملے کی ہمت نہیں ہوتی؛ ڈونلڈ ٹرمپ

 واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر ایران کبھی حملہ نہ کرپاتا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی بزدلی کی وجہ سے ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا۔

سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے اسرائیل پر حملے کے معاملے میں موجودہ حکومت نے جو کمزوری دکھائی وہ ناقابلِ یقین ہے۔ جوبائیڈن نے اسرائیل کی ویسی حمایت نہیں کی جیسے کرنی چاہیے تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی کمزوری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے حماس اور ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا جس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اگر میں دوبارہ صدر بن گیا تو اسرائیل کو کسی بھی معاملے میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار حماس کو جڑ سے ختم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv