تازہ تر ین

عید کا دن بھی نہ بخشا، عرفی کا ڈریس دیکھ کر راہ چلتے لوگوں نے کانوں کو ہاتھ لگا لیے

اپنے بولڈ انداز اور بے تکے ملبوسات کے باعث بھارتی ماڈل اور اداکارہ عرفی جاوید ہمیشہ ہی کیمروں کے فلیشز میں رہتی ہیں، ان کے عجیب اور دلچسپ ڈریسز انہیں لازمی خبروں کا حصہ بناتے ہیں اور وہ اپنے اس فیشن سینس پر فخر بھی کرتی ہیں۔

لیکن جہاں عید کے موقع پر بالی ووڈ کی دیگر بولڈ ترین ادکارائیں بھی مناسب لباس میں عید کی مبارکبادیں دے رہی ہیں، وہیں عرفی جاوید ایسا ڈریس پہن کر سڑکوں پر نکل آئیں کہ لوگ دیکھتے رہ گئے۔

اداکارہ عرفی جاوید سلی کان کی ایک ایسی ٹرانسپیرنٹ ڈریس میں نظرآئیں کہ اس میں سب کچھ عیاں تھا۔

عید کے موقع پر عرفی جاوید کو ایسی ڈریس پہنے دیکھ کر انہیں جم کر ٹرول کیا جارہا ہے۔

ان کے اس لک کو دیکھ کر ایک یوزر نے کمنٹ میں لکھا، ’ٹوئلٹ کیسے جاؤگی؟‘ جبکہ ایک یوزر نے ’پانچ روپے والی آئس کریم‘ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا، ’عید کے دن کی کچھ ریسپیکٹ (عزت) کرلو میڈم‘۔

کچھ نے عرفی جاوید کے اس لک کو دیکھ کر ان کی تعریف بھی کی اور انہیں خوبصورت اور گارجیئس بھی کہہ دیا۔

اداکارہ عرفی جاوید اب تک کئی ٹی وی سیریلز اور ریئلٹی شوز وغیرہ میں نظر آچکی ہیں۔ اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی میں بھی نظر آچکی ہیں۔

اگر ان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو انہوں نے 2016 میں ٹی وی انڈسٹری میں شو ”بڑے بھیا کی دولہنیا“ سے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv