تازہ تر ین

سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 10 اپریل کو ہوگی

ریاض: سعودی عرب میں ماہ شوال 1445 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت عید الفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس سدیر رسد گاہ میں ہوا جہاں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین اور مایر فلکیات موجود تھے۔

اس کے علاوہ دیگر علاقوں تمیر، طائف،جازان،مکہ مکرمہ کی رسد گاہوں میں بھی عید کا چاند دیکھنے کے لئے انتظامات کیے گئے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر شہریوں نے بھی ماہ شوال کا چاند دیکھا۔

بعد ازاں رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو منائی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv