تازہ تر ین

دُنیا میں مکھی جیسی صفت والی خواتین موجود ہیں، سونیا حسین

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے سینیئر اداکار عدنان صدیقی کے مکھیوں اور خواتین سے متعلق بیان پر اپنا نظریہ پیش کردیا۔حال ہی میں عدنان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اُتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔بعدازاں، عدنان صدیقی نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہوں نے وہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، اُن کا ارادہ کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔اس بیان کے بعد سے عدنان صدیقی کو جہاں کڑی تنقید کا سامنا ہے تو وہیں اداکارہ سونیا حسین نے مکھیوں اور خواتین کے موازنے سے متعلق بیان پر اپنا نقطہ نظر مداحوں کے سامنے رکھ دیا۔سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ مجھے آپ کے لیے اس تنازع کو آسان بنانے کا موقع دیں، دراصل! مکھیوں جیسی صفت رکھنے والی خواتین یقینی طور پر دُنیا میں موجود ہیں، یہ وہی خواتین ہیں جو اپنی حرکتوں کی وجہ سے اپنی قدر نہیں کرواتیں۔اداکارہ نے کہا کہ حقیقی عورت کا دل جیتنا آسان نہیں ہوتا، یہ کسی بھی پلے بوائے یا محبت کی جھوٹی باتیں کرنے والے مرد کے بس کی بات نہیں بلکہ ایک حقیقی مرد ہی جانتا ہے کہ اُس نے کس طرح عورت کے دل میں اپنی جگہ بنانی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم خواتین ایک میل دور سے بھی دھوکہ دینے والے مردوں کو پہچان سکتی ہیں لہٰذا حقیقی عورت کے سامنے اپنی جعلی سازی اور دھوکہ دہی سے گریز کریں۔سونیا حسین نے مردوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اس خود غرض دنیا میں بادشاہ بنیں کیونکہ یہاں واقعی حقیقی مردوں کی کمی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv