اسلام آباد: پی ٹی آئی نے 6 اپریل کو پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہرمضان المبارک کےآخری عشرےمیں لیلتہ القدر کےحصول کی جستجوکے پیشِ نظر 6 اپریل 2024 کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد کئے جانے والے جلسے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔