تازہ تر ین

تائیوان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، عمارتیں گر گئیں، 3 میٹر بلند سونامی لہریں

تائیوان میں 7.4 شدت کا ہولناک زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلے سے مشرقی شہر ہوالین میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔

جاپانی حکام کے مطابق یہ 25 سال میں شدید ترین زلزلہ ہے۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے ) آیا جس کے بعد کم از کم نو شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر چار سے زائد تھی۔

زلزلے کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔

سونامی کے خدشے پر قریبی ممالک جاپان اور فلپائن میں بھی وارننگ جاری کر دی گئی۔

تائیوان میں سیمی کنیکٹر بنانے والی فیکٹریوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ مقامی ٹی وی چینلز نے دارالحکومت تائی پی میں منہدم عمارتیں اپنی سکرین پر دکھائیں۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق تائیوان کے شہر ہوالین کے قریب زلزلے کی گہرائی سولہ کلومیٹر تھی، تین میٹر تک سونامی کی لہریں ساحلوں کے قریب پہنچ رہی ہیں۔

تائیوان کے دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق یہ انیس سو ننانوے کے بعد تائیوان کا دوسرا بڑا زلزلہ ہے، انیس سو ننانوے میں دو ہزار چار سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

زلزلے سے بڑی تباہی
ابتدائی اطلاعات کےمطابق تائیوان میں کم از کم 26 عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں جن میں سے نصف سے زیادہ ہوالین کاؤنٹی میں ہیں۔

اس علاقے میں آبادی بہت کم ہے لیکن مرکزی شہر کی آبادی ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔

ابتدائی طور پر فائر سروس کا کہنا ہے کہ تقریبا 20 افراد پھنسے ہوئے ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv