تازہ تر ین

کیا نوال سعید کو پیغامات بھیجنے والے کرکٹر شعیب ملک تھے؟

نوال سعید خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2017 میں ’یقین کا سفر‘ میں ایک مختصر کردار کے ذریعے کیا تھا۔ گزشتہ سال اداکارہ کے ایک بیان نے خوب توجہ حاصل کی تھی جب نجی ٹی وی کے ایل پروگرام میں اُن کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انہیں پیغامات بھیجتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے مجھے سوشل میڈیا پرمیسیجز بھیجے جاتے ہیں اور یہ سب ان کے ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کسی بھی کرکٹرکا نام لیے بغیرکہا تھا کہ آپدنیا میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں، آپکو بالکل ایسا نہیں ہونا چاہیے، کیوں کہ کسی لڑکی کو میسجز بھیجنا عجیب سی بات ہے۔

نوال سعید نے حال ہی میں گرین انٹرٹینمنٹ کے رمضان شو میں شرکت کی جس کی میزبانی اعجاز اسلم اور نادیہ خان کر رہے ہیں۔

شو میں نوال سعید کے ماضی میں کیے جانے والے انکشاف کے تناظرمیں انہیں کرکٹرز کی جانب سے براہ راست پیغامات ملنے کے حوالے سے بھی بات کی گئی اور پوچھا گیا کہ کیا ۔ انہیں کرکٹر شعیب ملک کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں؟

اس بارے میں بات کرتے ہوئے نوال سعید کا کہنا تھا کہ ، ’ آپ کے منہ سے کبھی کبھی سچ نکل جائے تو لوگوں کو لگتا ہیے کہ کسی وجہ سے کیا ہے۔ وہ میں نے ایک شو میں بول دیا تھا،بس میرے منہ سے نکل گیا تھا لیکن وہ بات جھوٹ نہیں تھی۔’

کچھ سوالات کے ساتھ اصل نام جاننے کی کوشش پر بھی نوال نے واضح جواب نہیں دیا تاہم اُن کا کہنا تھا کہ ’آپ کو کیوں لگتا ہے کہ سنگل ہے، سنگل ہونا ضروری ہے۔‘

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نام ظاہر نہیں کروں یا لیکن مجھے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ کرکٹرز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو لڑکیوں کو اس طرح کے پیغامات نہیں بھیجنے چاہئیں۔

نادیہ خان کی جانب سے براہ راست شعیب ملک کا نام لینے پر نوال نے کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا بس مسکراتی رہیں، دوبارہ استفسار ہر اداکارہ نے کہا کہ ، ’وہ میں بھول گئی، بات گئی۔‘

نوال سعید اب تک متعدد ہٹ پاکستانی ٹی وی سیریلز میں مرکزی اورمعاون اداکارہ کی حیثیت سے بھی نظر آچکی ہیں۔ بے زبان، فریاد، ستم، دل ویران، داغ دل اور ماہ تمام جیسے ڈراموں میں ان کی عمدہ اداکاری مداحوں نے بےحد پسند کی۔

اداکارہ کو ان دنوں اے آروائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ میں پراسرار اور دلچسپ کردار کی وجہ سے سراہا جارہاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv