تازہ تر ین

مس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے والی سعودی ماڈل ‘رومی القحطانی’ کون؟

سعودی عرب نے تاریخ میں پہلی بار مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں 27 ماڈل رومی القحطانی عالمی سطح پر سعودی عرب کی نمائندگی کریں گی جس کا اعلان ماڈل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز رکھنے والی سعودی ماڈل رومی القحطانی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب مس یونیورس میں حصہ لے رہا ہے اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں مس یونیورس 2024 میں اپنے ملک کی نمائندگی کروں گی۔

رومی القحطانی کون ہیں؟

27 سالہ رومی القحطانی کا تعلق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ہے، وہ پیشہ ورانہ طور پر ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوینسر ہیں جبکہ اُنہوں نے dentistry میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

رومی القحطانی عربی زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی اور فرانسیسی زبان بولنے میں بھی مہارت رکھتی ہیں، وہ مختلف ممالک کے سفر کی شوقین ہیں، ماڈل اب تک متحدہ عرب امارات، مصر اور اٹلی سمیت کئی ممالک کا سفر کر چکی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی ماڈل رومی نے کئی عالمی مقابلوں میں حصہ لے کر میں اپنا نام روشن کیا ہے، جن میں مس اور مسز گلوبل ایشین مقابلے، مس عرب پیس اور مس یورپ شامل ہیں۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق رومی القحطانی نے مس سعودی عرب، مس مڈل ایسٹ، مس عرب ورلڈ پیس، اور مس ویمن (سعودی عرب) سمیت دیگر مقابلوں کے ٹائٹلز بھی اپنے نام کیے ہیں۔

رواں سال 5 فروری کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے رومی القحطانی کو خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا تاکہ خواتین اور لڑکیوں پر تشدد کے خلاف آواز اٹھے۔

اس کے علاوہ رواں سال جنیوا میں منعقد ہونے والے انسانی حقوق کے عالمی سربراہی اجلاس میں بھی رومی کو بطورِ اسپیکر مدعو کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مس یونیورس 2024 کا مقابلہ ستمبر میں میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے حسینائیں شرکت کریں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv