تازہ تر ین

پنجاب پولیس پتنگ بازی کو روکنے کے بجائے پتنگ بازی کرنے لگی

لاہور میں شہریوں کو پتنگ بازی سے روکنے والے خود پتنگ باز بن گئے ہیں، اہلکاروں کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف پنجاب پولیس کی جانب سے آپریشن کیا جا رہا ہے، تاہم اب خود اہلکار بھی پتنگ بازی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کی خود پتنگ بازی کرتے ہوئے فوٹیج سامنےآگئی ہے۔ اہلکاروں کی پنجاب پولیس کی وردی پہنے پتنگ اڑانےکی ویڈیووائرل ہے۔

واضح رہے وزیراعلیٰ نے پتنگ بازی پرسخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے تھے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے، پولیس کے مطابق اہلکاروں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv