پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے اختتام کے ساتھ عمرہ ادئیگی کیلئے جانے والے قومی کرکٹرز نے مدینہ منورہ میں افطاری کے دل موہ لینے والے مناظر کی ویڈیو شیئر کردی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے نسیم شاہ، سابق کپتان بابراعظم، افتخار احمد اور امام الحق مدینہ منورہ میں ایک ساتھ افطار کررہے ہیں۔
قبل ازیں بابراعظم، افتخار احمد اور نسیم شاہ عمرے کی ادائیگی کی تھی جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تھی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں بابراعظم پشاور زلمی، حارث رؤف لاہور قلندرز، افتخار احمد ملتان سلطانز کی نمائندگی کررہے تھے۔