تازہ تر ین

ماسکو میں کنسٹر ہال پر حملہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مذمت

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ میں ماسکو میں کل رات ہونے والے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔

واضح رہے کہ ماسکو میں دہشت گردوں نے ایک کنسرٹ ہال میں فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کرکے 115 افراد کو ہلاک اور 140 زخمی کردیا۔

علاوہ ازیں برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے چیف سیکیورٹی آفیسر نے روسی صدر پوٹن کو بریفنگ میں بتایا کہ حملے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ 7 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv