تازہ تر ین

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی روایتی پریڈ، طیاروں کا فلائی پاسٹ، سیاسی و عسکری قیادت موجود

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی روایتی پریڈ جاری ہے، جس میں سیاسی و عسکری قیادت موجود ہے۔ سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود، پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔

23 مارچ، ترقی، امن اور خوشحالی کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانےسے ہوا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت دیگر مہمان پریڈ میں موجود ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پریڈ میں شریک تمام فورسز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جسے شرکاء کی جانب سے سراہا گیا۔

یوم پاکستان پریڈ پر شاندار فلائی پاسٹ، ایس ایس جی کمانڈوز کی بھی مہارت

یوم پاکستان پر اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی پریڈ میں شاندار فلائی پاسٹ توجہ کا مرکز بنا رہا ، جبکہ دیگر فورسز کی طرح ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے خوب داد سمیٹی۔

فلائی پاسٹ میں میراج لڑاکا طیارے ، پاکستان کی پہچان جے ایف 17 تھنڈر، ایف 7 پی جی چیتا لڑاکا طیاروں، جدید ترین لڑاکا طیارے جے 10 سی نے بھی حصہ لیا۔ اور شاندار فلائی پاسٹ کرکے ناظرین کو خوب محفوظ کیا۔

اس کے علاوہ پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین لڑاکا طیاروں، پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے سی ون تھرٹی اور جدید ترین جاسوسی نظام سے لیس طیاروں سمیت دیگر ایئر کرافٹ اور ہیلی کاپٹرز نے بھی شاندارفلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

دوسری طرف تمام ہی فورسز کی طرح ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے خوب داد سمیٹی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا تقریب سے خطاب

یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے قوم کو مبارکباد دی، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی دوراندیش قیادت نے جدوجہد سے آزادریاست قائم کی ہے، عہد کرتے ہیں پاکستان کی ترقی، سلامتی جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے، قوم مختلف نشیب وفراز سے گزری ہے۔ قیام پاکستان سے اب تک ملک مختلف نشیب وفرازسے گزار، پاکستان نے مشکلات کے باوجود مختلف شعبوں میں ترقی کے منازل طے کیے ہیں۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان دفاعی اعتبارسے مضبوط ملک ہے، پاکستان کومختلف معاشی، سماجی، سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے، وطن کی حفاظت کے لیے جان نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بے روزگاری اورغربت جیسے بڑے چیلنجز ہیں۔

خوشی ہے انتخابی عمل کے بعد جمہوری حکومت قائم ہوچکی ہیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام مشکلات کا مل کرحل نکالیں، ماضی کی طرح آج بھی پاکستان کوان چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔

پاکستان کی معیشت کے لیے ایس آئی ایف سی قائم کی گئی، ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف شعبوں میں ترقی لائی جائے گی، امید ہے ایس آئی ایف سی کا منصوبہ معیشت کیلئےمثبت ثابت ہوگا۔

یوم پاکستان کی تقریب میں صدر پاکستان نے تقریب میں شرکت کرنے والے غیر ملکی ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین، سعودی عرب، یواےای، ترکیہ ودیگردوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مشکل کی گھڑی میں چین، سعودی عرب ودیگر ممالک نے ہماری مدد کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، خطےمیں عدم استحکام کی وجہ کشمیر میں بھارتی مظالم ہیں ۔

توپوں کی سلامی

اس سے قبل یوم پاکستان کے موقع پر دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں31 توپوں کی سلامی دی گئی۔

صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

یوم پاکستان کے موقع پر اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیا گیا۔

پاکستان کے بہادر اور متحد عوام ، وطن عزیز سے پر جوش محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

مزار اقبال پر تقریب

یوم پاکستان پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے فرائض سنبھال لیے، ایئروائس مارشل طارق محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv