تازہ تر ین

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر؛ پاکستان فٹبال ٹیم مسلسل تیسرا میچ ہار گئی

 اسلام آباد: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز راؤنڈ ٹو کے میچ میں پاکستان فٹبال ٹیم مسلسل تیسری بار شکست کھا گئی۔

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس کے جناح اسٹیڈیم میں میچ کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفاٸرز ٹو کے میچ میں اردن نے پاکستان کو تین صفر گول سے شکست دی۔

میچ کا پہلا گول دوسرے منٹ میں موسیٰ التیماری نے کیا۔ دوسرا گول نویں منٹ میں علی الوان نے پنالٹی کک پر کیا۔ دوسرے ہاف میں اردن کے موسیٰ التیماری نے چھیاسی ویں منٹ میں تیسرا گول کیا جبکہ پاکستان کو گول میں مسلسل ناکامی کا سامنا رہا۔ میچ میں اردن کو دو پنالٹی ککس ملی، پاکستانی گول کیپر یوسف اعجاز بٹ نے متعدد گول بچائے۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفاٸرز میں پاکستان مسلسل تیسرا میچ ہارا ہے پاکستان کو سعودی عرب اورتاجکستان سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے آغازپر انڈر 19 پلیٸر فرحان خان کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv