سال 2019 کے بعد 2022 میں بھی شاہی محل کینگسٹن پیلس کی جانب سے نظر انداز کردی جانے والی برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کے افیئر کی افواہیں ایک بار پھر عالمی جریدوں کی شہہ سرخیوں میں ہیں۔ معاملے پر جمائما گولڈ اسمتھ بھی بول پڑی ہیں۔
امریکی ٹی وی کے مقبول پروگرام، لیٹ شو ود سٹیون کولبیئر’ میں پرنس ولیم کے اس مبینہ افیئر ے تناظر میں شہزادی کیٹ مڈلٹن کےچند ماہ عوامی زندگی سے غائب رہنے سے متعلق قیاس آرائیوں نے شاہی محل میں خاصی ہلچل مچا دی ہے۔
منگل 12 مارچ کو اس شو کے میزبان اسٹیون کولیبیئر کا کہنا تھا کہ کیٹ مڈلٹن کے بظاہر منظر عام سے ہٹنے برطانوی بادشاہت میں اضطراب پھیل گیا ہے۔’ انٹرنیٹ سلیوتھس (سراغ رساں) اندازہ لگا رہے ہیں کہ کیٹ کی غیرموجودگی کا تعلق انکے شوہر اور مستقبل کے بادشاہ ولیم کے کسی اورسے تعلقات سے ہوسکتا ہے۔’
میزبان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں ڈر ہے کہ شاہی خاندان سے متعلق کوئی پریشان کُن خبر ملے گی۔
نیوز ویک کے مطابق قیاس آرائیوں میں یہاں تک کہا گسا ہے کہ شاہی جوڑا طویل عرصے سے جاری اس افیئر کے باعث خفیہ طور پرطلاق لے رہا ہے تاہم کسی ذرائع سے اس دعوے کی تائید نہیں ہوتی جبکہ شاہی محل کی جانب سے بھی تردید کی گئی ہے۔
بظاہر سرجری کے باعث عوامی زندگی سے دور رہنے والی شہزادی کیٹ اور اس مبینہ افئیرکی خبریں دی گارڈین، نیویارک پوسٹ، ای ٹی، کاسموپولیٹن، ٹی ایم زیڈ اوراوکے میگزین نے بھی شائع کیں۔
امریکی ٹی وی میزبان کی جانب سے اس پروگرام کے بعد تو سوشل میڈیا پر بھی ایسی قیاس آرائیوں کا سیلاب امڈ آیا، صارفین نے کرسمس کے بعد سے کیٹ مڈلٹن کے منظر عام سے غائب ہونے پر طرح طرح کی چہ مگوئیاں کیں اور میمز بھی بنائیں۔
اس پر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی ایکس پوسٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ، ’ خدشہ ہے کہ کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم سے متعلق سوشل میڈیا پر لطیفے اور خاص طور پر سٹیون کولبیئر کی پوسٹس مضحکہ خیز اور افسوسناک صورت اختیار کرنے والی ہیں۔’
جمائما کے مطابق، خاص طور پر ایکس پر یہ بھولنا بہت آسان دِکھتا ہے کہ یہ حقیقی لوگ ہیں۔“
ولیم کی دوست ”روز“ کون ہیں؟
سابقہ ماڈل رہنے والی روزمارشینس ہیں جو اپنے شوہرفلم ڈائریکٹر ڈیوڈ راکسویج کے ساتھ نورفولک انگلینڈ میں رہتی ہیں۔ (مارشینس کسی ایسے شخص کی بیوی ہوتی ہے جو برطانوی ہم مرتبہ نظام میں ڈیوک سے کم درجہ رکھتا ہو۔
برطانوی شاہی خاندان کی بہو بننے سے قبل کون سا ٹیسٹ کروانا لازم ہے
روز کا گھر کیٹ اور ولیم کے اینمر ہال کنٹری ہوم کے بالکل قریب واقع ہے اور ان کا سوشل سرکل بھی تقریباً ایک جیسا ہی ہے،دیہی علاقے میں رہائش کی بناء پر برطانوی میڈیا میں روز کو کیٹ کی ”دیہی حریف“ بھی کہا جاتارہا ہے۔