تازہ تر ین

پی ایس ایل9؛ صائم ایوب نے بولرز کے چھکے چھڑادیے

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ایلیمنیٹر 2 میں صائم ایوب نے بولرز کے چھکے چھڑادیے جب کہ اوپنر نے44گیندوں پر 73رنز کی اننگز کھیلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ، پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب نے پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ کو چھکے سے خطرناک عزائم کا اظہار کیا، عبید میکوئے کو انھوں نے ایک چھکے کے بعد 2چوکے بھی جڑ دیے۔

عماد وسیم نے رن ریٹ تھوڑا کنٹرول کیا، دیگر بولرز زیر عتاب آئے، پاور پلے میں ٹوٹل 59 تھا، نسیم شاہ کی گیند پر شاداب خان کے شاندار کیچ نے بابر اعظم (25) کی اننگز تمام کردی، محمد حارث کی فارم بھی لوٹ آئی،انھوں نے آتے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9؛ اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

صائم ایوب نے ففٹی 27گیندوں پر میکوئے کو چھکے سے مکمل کی، فہیم اشرف کی گیند پر صائم ایوب(67) کا حنین شاہ نے کیچ ڈراپ کردیا، صائم 44گیندوں پر 4چھکوں اور 6چوکوں سے مزین 73رنز بناکر شاداب خان کی گیند فہیم اشرف کے سپرد کرکے آئوٹ ہوئے۔

محمد حارث نے نسیم شاہ کو چھکا جڑا مگر اسی اوور میں شاداب خان کو کیچ دے دیا،انھوں نے 25گیندوں پر 40رنز بنائے،پیسر نے رومین پاوول (0) کو ایل بی ڈبلیو قرار دلانے کیلیے ریویو لیا مگر ناکامی ہوئی، ٹام کوہلر کیڈمور نے شاداب خان کو نشانے پر رکھتے ہوئے ایک چھکے اور 2 چوکوں سمیت 17رنز بنائے۔

رومین پاوول(2) میکوئے کی گیند پر شاداب خان کو زحمت دیتے ہوئے پویلین لوٹ گئے، اوور میں صرف 3رنز بنے، کیڈمور (18) نے نسیم شاہ کی گیند شاداب خان کو سونپ دی، آخری اوورز میں عبید میکوئے نے 17رنز دیے، پشاور زلمی نے 5وکٹ پر 185رنز بنائے، عامر جمال 17اور حسین طلعت8پر ناٹ آئوٹ رہے، نسیم شاہ نے 3شکار کیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv