تازہ تر ین

اپنی فوج کے سپاہیوں سے محبت کرتا ہوں، انور مقصود

 ممبئی: پاکستان کے نامور ڈرامہ رائٹر اور فنکار انور مقصود نے ایک تازہ ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ اپنے سپاہیوں سے محبت کرتے ہیں جو امن کے خاطر سرحدوں پر اپنی جانیں دے رہے ہیں۔

اغواء اور تشدد کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب بے بنیاد اور جھوٹی خبریں ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی عمر 84 برس ہے اور اگر انہیں ایک تھپڑ پڑتا تو وہ ختم ہوسکتے ہیں اور اس جھوٹی خبر سے ان کو بہت زیادہ اذیت پہنچی ہے اور دنیا بھر میں ان کے مداح پریشان ہوئے۔

انور مقصود نے بتایا کہ ان کے نام پر 42 جعلی اکاؤنٹ چل رہے ہیں جبکہ وہ ایک سادہ فون استعمال کرتے ہیں اور ان کا کوئی اکاؤنٹ سوشل میڈیا پر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایف آئی اے اور پولیس سے درخواست کرچکے ہیں کہ یہ جعلی اکاؤنٹس بند کروا دیں لیکن پولیس نے بتایا کہ یہ اکاؤنٹس بند نہیں ہوسکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv