تازہ تر ین

عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتیہ کلام پیش کردیا

 لاہور: پاکستان کے نامور اداکار عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتیہ کلام پیش کردیا۔

انسٹاگرام پر اداکار نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مشہور فارسی کلام پڑ رہے ہیں۔

اس نعتیہ کلام کو مشہور فارسی شاعر عبدالرحمان جامی نے لکھا ہے جبکہ پاکستان میں ام حبیبہ کی پڑھی ہوئی نعت کو عالمگیر شہرت حاصل ہوئی۔

عمران عباس نے لکھا کہ وہ اس کلام کو سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں اور ایک سیاحتی کمپنی کے اشتراک سے یہ نعت پیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ عمران عباس جس طرح کے بہترین اداکار ہیں اسی طرح وہ ہر برس اپنی خوبصورت آواز میں نعت بھی پیش کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv