تازہ تر ین

چیف الیکشن کمشنر کو بیرون ملک سفیر تعینات کرنے کی افواہ گمراہ کن ہے، ای سی پی

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے بارے میں گمراہ کن افواہ ہے کہ اُن کو کسی ملک میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وضاحتی بیان میں کہا کہ یہ بالکل بے بنیاد بات ہے، نہ ہی حکومت نے اُن کو ایسی کوئی پیش کش کی ہے اور نہ ہی اُن کا ایسا ارادہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے کی معیاد مکمل کرنے کے بعد بھی اپنے ملک میں ہی رہیں گے اور وہ کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ایسی افواہیں پھیلانے والے کو اور اس کی اس افواہ کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے اور افواہ پھیلانے والے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر ایسے شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv