تازہ تر ین

مودی کا آمرانہ رویہ؛ بھارت جمہوریت انڈیکس میں 104ویں نمبر پر آگیا

اسٹاک ہوم: سویڈن میں مقیم ورائٹیز آف ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار کی اقلیت دشمن پالیسی سے بھارت بڑی جمہوریتوں کے انڈیکس میں نیچے گرگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کی “ورائٹیز آف ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ ” کی شائع ہونے والی چشم کشا رپورٹ نے خود ساختہ سیکولر ریاست بھارت کا آمرانہ چہرہ بے نقاب کردیا۔

لبرل ڈیموکریسی انڈیکس میں بھارت کا نمبر 179 ممالک میں سے 104 واں ہو گیا جس کی بنیادی وجہ وہاں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم اور آزادیٔ اظہارِ رائے پر پابندی ہے۔

بھارت کی اس انڈیکس میں اتنی پستی مودی سرکار میں ہندوتوا نظریہ کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔ 2014 میں مودی حکومت کے آنے کے بعد سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کسے ساتھ دوسرے درجے کے شہری کا برتاؤ کیا جا رہا ہے۔

مودی حکومت پر ملک میں اپنے ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دبانے کے لیے بغاوت، ہتک عزت اور انسداد دہشت گردی کے قوانین کا فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔

اسی طرح حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو ٹیکس چوری کے الزامات سے لے کر دہشت گردی کے الزامات تک ڈرانے کے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں متنازع قانون سازی جیسے 2019 میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ اور سیکولر ازم کے لیے آئینی ترامیم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv