سندھ کابینہ کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں 10 رکنی کابینہ حلف اٹھائے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کے لیے ناموں کی منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ سندھ کابینہ میں ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور شرجیل میمن شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ عذرا افضل پیچوہو، سردار شاہ، ضیا لنجار اور محمد بخش مہر بھی حلف اٹھائیں گے۔
































