تازہ تر ین

لوگ اداکاروں کو مذہب سے دور سمجھتے ہیں، کبریٰ خان

کراچی: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ لوگ ہمیشہ اداکاروں کو مذہب سے دور سمجھتے ہیں۔

ماڈل اور اداکارہ کبریٰ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں 3 مرتبہ اعتکاف میں بیٹھ چکی ہوں۔ عمرے پر بھی گئی تو اس کی ویڈیو یا تصاویر میں نے سوشل میڈیا پر نہیں ڈالی تھیں۔ شوبز سے وابستہ افراد کو ہمیشہ مذہب سے دور سمجھا جاتا ہے۔اعتکاف سے باہر آئی تو کچھ لوگوں نے مبارک باد دی تاہم کسی نے کہا کہ دیکھو اس نے نیل پالش لگائی ہوئی ۔

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ جب میں عمرے پر گئی تو شوبز کی ہی ایک خاتون نے کہا کہ کیسے کیسے لوگ عمرے پر جا رہے ہیں۔ دوسرے لوگ ٹرول کریں تو پھر بھی سمجھ آتا ہے لیکن وہ خاتون خود اسی شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور پھر ایسی بات کہی۔ عمرے پر تو اللہ تعالیٰ بلاتے ہیں۔ اگر میں 5 وقت نماز پڑھتی ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے یہ توفیق دیتےہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اب تک جو بھی کام کیا اور جتنی مجھے لوگوں سے محبت ملی یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم اور اس کی مہربانی سے ہوا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv