تازہ تر ین

بھارتی گلوکار کا دریا میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کا انکشاف

 ممبئی: نامور بھارتی گلوکار کیلاش کھیر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار انہوں نے دریائے گنگا میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

ایک تازہ انٹرویو میں گلوکار نے بتایا کہ میوزک انڈسٹری کا حصہ بننے سے قبل انہیں بہت زیادہ مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جوانی میں انہوں نے ایکسپورٹ کا کام شروع کیا جس میں انہیں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔

کیلاش کھیر کہا کہنا تھا کہ انہوں نے پنڈٹ بننے کی بھی کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہے اسی لئے وہ خودکشی کرنا چاہتے تھے۔

گلوکار کے مطابق انہوں نے گنگا میں جاکر چھلانگ لگادی لیکن ایک شخص نے انہیں بچا لیا اور اس دن کے بعد انہوں نے خودکشی کی کوشش نہیں کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv