تازہ تر ین

بھارتیوں کے ساتھ نیپالی بھی یوکرین جنگ میں جھونک دیے گئے

یورپ جانے کے چکر میں ایجنٹس کے ہاتھوں متعدد بھارتی باشندے روس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ روسی فوج نے انہیں یوکرین جنگ کی بھٹی میں جھونک دیا ہے۔

اب چند نیپالی بھی منظرِ عام پر آئے ہیں۔ چار نیپالیوں کو ایجنٹس نے روسی فوج کے حوالے کردیا جو اب یوکرین جنگ کے محاذوں پر ’خدمات‘ انجام دے رہے ہیں۔ ان نیپالیوں نے بھارتی حکومت کو ایک وڈیو بھیجی ہے جس میں روتے ہوئے التجا کی گئی ہے کہ انہیں یقینی موت سے بچایا جائے۔

ان نیپالی باشندوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں اس جنگ سے نکالنے اور وطن واپس پہنچانے میں مدد کرے۔ واضح رہے کہ مودی سرکار ابھی تک اپنے بیس سے زائد باشندوں کو روس سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

حیدر آباد دکن کے 2 نوجوانوں کے علاوہ مغربی ریاست گجرات کا ایک باشندہ بھی یوکرین جنگ میں روسیوں کے ساتھ لڑتا ہوا مارا گیا۔

پنجاب، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے کئی نوجوان بھی یوکرین جنگ میں روسی فوجیوں کے معاونین کی حیثیت سے شریک ہیں۔ یہ معاملہ بھارتی پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا جاچکا ہے تاہم حکومت نے ان بھارتیوں کو واپس واپس لانے کے حوالے سے کچھ خاص نہیں کیا۔

حیدر آباد دکن سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹ کے رکن اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ مودی سرکار اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ تلنگانہ کے دو نوجوان یوکرین جنگ میں روسی فوج کے کنٹریکٹرز کی حیثیت سے لڑتے ہوئے مارے جاچکے ہیں۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو سکھ نوجوانوں کے اہلِ خانہ نے بھی مودی سرکار سے اپیل کی ہے کہ روس میں بھارتی سفارت خانے کو متحرک کرکے ان کے بچوں کو وطن واپس بھجوانے کے انتظامات کیے جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv