تازہ تر ین

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، دو دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبر میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا  اور دہشت گرد کمانڈر شمروز عرف شینے ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور کارروائی کی جہاں کامیاب کارروائی میں دہشت گرد منصور کو ہلاک کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود، دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا، جو علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی دہشت گردی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائی جاری ہے، شہریوں نے مذکورہ کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv