تازہ تر ین

عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف تحریک استحقاق پیش کریں گے، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ آج ہم عدالتی حکم کے ساتھ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آئے ہیں، ہمیں جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے ملاقات نہیں کرنے دی، جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، عمر ایوب نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مجھے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے، آج ہم عدالتی حکم کے ساتھ اپنے لیڈر سے ملاقات کرنے آئے، ہمیں جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے ملاقات نہیں کرنے دی، جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے۔

عمرایوب نے کہا کہ میرے ساتھ ایم این ایز حضرات موجود ہیں، شہبازشریف نے فلور آف دی ہاؤس پر رول آف لاء کی بات کی تھی، میرا شہبازشریف سے سوال ہے کہاں ہے آپ کا رول آف لا، جہاں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہ ملک نہیں چل سکتا ہے، ہم قانون کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کو اسمبلی فلور پر بلائیں گے

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ہم گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں، فارم 45 میں جیتنے والوں کو پارلیمانی اجلاس میں بلائیں گے، یہ ملک بھیڑ بکریوں کی طرح نہیں چل سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv