تازہ تر ین

سونے کی قیمت میں مسلسل ساتویں روز بڑا اضافہ

سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافہ سے سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

10گرام سونا 2358 روپے اور تولہ 2750 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 95 ہزار 602 روپے تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب سونا فی تولہ 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے کا ہوگیا، سونے کی عالمی قیمت 26 ڈالر بڑھ کر 2174 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 400 روپے ہوگئی تھی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 2128 ڈالر فی اونس ہو گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv