تازہ تر ین

اسرائیل میں میزائل لگنے سے بھارتی شہری ہلاک اور 6 زخمی

تل ابیب: اسرائیل میں لبنان کی سرحد کے نزدیک ایک گھر پر میزائل لگنے سے ایک بھارتی شہری ہلاک جب 2 بھارتی اور 4 دیگر غیر ملکی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں مارے جانے والے بھارتی شہری کی شناخت ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ پیٹ نیبن میکسویل کے نام سے ہوئی ہے جو اسرائیل میں ایک باغ میں کام کر رہا تھا۔

بھارتی شہری میزائل لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ اس کے ساتھ کام کرنے والے دو بھارتی اور 4 دیگر غیر ملکی شدید زخمی ہوگئے۔ جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے اس میزائل حملے کی ذمہ داری حزب اللہ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ میزائل لبنان کی سرحد سے داغا گیا تھا تاہم حزب اللہ کی جانب سے اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

ادھر اسرائیل میں تعینات بھارتی سفیر نے نیتن یاہو کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سرحدی علاقوں سے انھیں محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv