تازہ تر ین

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کسی طرح کی پابندی قبول نہیں، امریکا

امریکا نے پاکستان میں انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر کسی بھی طرح کی پابندی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر جزوی یا مکمل حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، پہلے بھی کہہ چکے ایکس سمیت انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر جزوی یا مکمل حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر کسی طرح کی پابندی ناقابل قبول ہے، پاکستان کے حکام پر ان بنیادی آزادیوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق بنیادی حقوق کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے، پاکستان میں مسابقتی الیکشن ہوا، کروڑوں لوگوں نے اپنی آواز سنائی، نئی حکومت بن گئی،اس حکومت کےساتھ مل کرکام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کی رپورٹس اور نتائج پر سیاسی جماعتوں کے چیلنج سامنے آئے، ان چیلنجز اور ان بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہونی دیکھنا چاہتے ہیں۔

میتھو ملر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے مابین تعلقات کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، ان چیلنجز، بےضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہوتی دیکھناچاہتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv