تازہ تر ین

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور

 لاہور: کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیے گئے 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے ضمانتیں منظور کرلیں۔

ملزمان میں محمد اسلم، رضوان اللہ، کامران خان، محمد اویس سمیت 21 ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv