تازہ تر ین

عمران خان کی رہائی سے متعلق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع

 اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد جمع کروا دی ہے۔قراداد کے متن کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے اور رہا کیا جائے، قانون کا غلط استعمال مزید بند کیا جائے۔سنی اتحاد کونسل کی قرارداد کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت دیگر کو رہا کیا جائے جبکہ صحافی عمران ریاض اور اسد طور کو بھی رہا کیا جائے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام افراد پر درج مقدمات سیاسی اور غیرقانونی ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv